• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے، وزیر قانون

وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا کا کہنا ہے کہ کرسمس کےموقع پر مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے، سعودی شہزادے کی قیام گاہ اور روٹس پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کے علاوہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پنجاب پر بھی سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

محمد بشارت راجا کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی، اجلاس میں کرسمس، دورۂ سعودی شہزادہ اور کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

محمد بشارت راجا نے ہدایت کی کہ قانون نافذکرنیوالےتمام ضلعی،صوبائی اوروفاقی ادارےآپس میں موثررابطہ رکھیں۔

تازہ ترین