• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ ایران نے کیا: ٹرمپ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر رواں ہفتے ہونے والے حملے کا الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر لگا دیا۔

عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اتوار کو بغداد میں ہمارے سفارت خانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، اندازہ لگائیں تو یہ راکٹ ایران سے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکیوں کے خلاف کچھ اور حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔


صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک امریکی بھی مارا گیا تو اس کا ذمے دار ایران ہو گا، ایران کو اس پر سوچنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اتوار کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت میں راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین