• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایران کو تنبیہہ پر جواد ظریف کا جوابی وار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے تناظر میں ایران کو تنبیہہ پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی بیان جاری کردیا۔

جواد ظریف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بیرون ملک امریکی شہریوں کوخطرات میں ڈالنے سے امریکا کے اندر کی تباہ کن ناکامی نہیں چھپائی جاسکتی۔

جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر امریکا میں کورونا سے ہونے والی ریکارڈ اموات کا ڈیٹا بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو بغداد میں ہمارے سفارتخانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ اندازہ لگائیں تو یہ راکٹ ایران سے آئے تھے، عراق میں امریکیوں کےخلاگ کچھ اورحملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایک امریکی بھی ماراگیاتوایران ذمہ دار ہوگا، ایران کو اس پرسوچناچاہیے۔

یاد رہے کہ اتوار کو بغداد میں امریکی سفارتخانےکی عمارت میں راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین