• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئیم کی مقامی کمپنی کے 600 ٹرک انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہفتے کے روز فائزر کمپنی سے کورونا وائرس کی ویکسین لے کر سارے یورپ کے لیے روانہ ہوں گے۔

بیلجئین ذرائع ابلاغ کے مطابق دواساز کمپنی فائزر کی بنائی ہوئی ( Pfizer- BioNTech vaccine ) کی کئی ملین خوراکیں ایک مقامی کمپنی کے 600 ٹرک ہفتے کے روز لے کر روانہ ہوں گے تاکہ یورپ کے مختلف ممالک میں پہنچنے کے اگلے روز سے اسے لوگوں کو لگایا جا سکے۔

ویکسین لے کر جانے والے یہ تمام ٹرک اس ضروری درجہ حرارت کے آلات کے حامل ہیں جو اس ویکسین کی محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے ضروری ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ویکسین منفی 60 سے لے کر منفی 80 درجے میں محفوظ رہ سکتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یہ تمام ٹرک ایسے سیکورٹی نظام سے بھی منسلک ہوں گے جو 24 گھنٹے اس کی نگرانی کرے گا۔

بھیجی جانے والی یہ تمام ویکسین بیلجیئم کے شہر اینٹورپ کے نزدیکی علاقے Puurs میں واقع فائزر کی مقامی کمپنی میں تیار کی گئیں ہیں جنہیں بیلجیئم سمیت یورپ کے کئی ممالک میں 27 دسمبر سے لگانا شروع کردیا جائے گا۔

تازہ ترین