• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کر دی گیا ہے۔ رینیو کی جانےو الی کٹیگرز میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف گولڈ سے ڈائمنڈ کٹیگری میں آگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تجدید کی گئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سمیت 13 کھلاڑیوں کو پلاٹینم لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ 

پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ 

اسٹار آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور تجربہ کار ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی سہیل تنویر بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 2021 کے لیے ڈرافٹ کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف، حسن علی، شان مسعود، محمد حسنین، حارث رؤف شامل ہیں۔ 

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے سیزن 2021 کے لیے ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی راہ کھول دی گئی۔

کیٹیگری رینول پروسیس کے طور پر تمام فرنچائزز کے نمائندگان کا ووٹ ہر کھلاڑی کے لیے ضروری تھا۔

ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کے حق میں ووٹ دینے کی اجازت نہیں تھی، ووٹنگ اسٹیج کے اختتام پر کھلاڑیوں سے متعلق نظر ثانی کی درخواست جمع کرانے کی اجازت تھی۔

تازہ ترین