• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے دونوں ارکان اسمبلی نے استعفے اسپیکر کو نہیں بھیجے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کے دونوں ارکان اسمبلی سے بات کی، ن لیگ کے دونوں ارکان اسمبلی نے استعفے اسپیکر کو نہیں بھیجے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے دونوں ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو واٹس ایپ کیے ہیں۔

 شاہد خاقان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تو عمران خان خود کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 50 سے زائد تقریریں کرچکے آج تک عوام کی تکلیف کی بات نہیں کی، عمران خان نے نہیں کہا کہ ملک میں منہگائی ہے بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

 شاہد خاقان نے کہا کہ وزیراعظم نے جب منہگائی کی بات منہگائی زیادہ بڑھ گئی، اگست میں گیس 2 یا تین ڈالر میں مل رہی تھی حکومت نے نومبر میں آرڈر کیے، حکومت آج دو گنا اور تین گنا زیادہ قیمت پر گیس خرید رہی ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ صرف گیس کی خریداری میں 50 ارب کا نقصان ہے، تیل سے جو بجلی بنے گی اس میں 100 ارب کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں کابینہ کا فیصلہ ہے کہ فرنس آئل ایمپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ حکومت ایل این جی اور فرنس آئل منہگا خرید رہی ہے منہگی بجلی بنے گی۔

 شاہد خاقان نے کہا کہ استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے، ضمنی الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، پی ڈی ایم میں کچھ جماعتوں کا خیال ہے کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہے۔

تازہ ترین