• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 29 دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا


وزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کے لیے 29 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دے گا۔

وزارتِ داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی۔

اجلاس کے دوران گلگلت بلتستان میں 3 سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی۔

ہائیڈوکاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اس اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

تازہ ترین