کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب شروع کرنے پر ملتان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔
ملتان کے چوک کچہری پر پاکستان پٹریاٹ فورم کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے آرمی چیف کے حق میں نعرے بازی کی ۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف جو احتساب شروع کیا ہے وہ احسن اقدام ہے ۔
ریلی میں شریک افراد کا موقف تھا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا ضروری ہے ،چاہے وہ بیورو کریٹس ہوںیا سیاست دان۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے اقدام سے لگتا ہے کہ کرپشن کے خلاف بڑا آپریشن ہو گا اور کرپٹ لوگ اب بچ نہیں پائیں گے ۔
ریلی کے شرکا نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اس کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ کرپٹ افراد کا احتساب کر کے قومی دولت واپس لی جائے اور کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔