قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھے جانے سے متعلق اعتماد میں لیا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ خورشید شاہ نے انہیں پاناما لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کی حکومتی یقین دہانی پر اعتماد میں لیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے خط کا متن دیکھے گی پھر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مختلف وکلاء سے بھی رابطے کررہی ہیں، حکومت کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر بھی اس کے متن کا جائزہ لیں گی۔