• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کا فضل الرحمٰن کو فون، پی ڈی ایم تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور

زرداری کا فضل الرحمٰن کو فون، PDM تحریک پر غور


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت آصف زرداری کا مولانافضل الرحمٰن کو فون ،گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا ۔ بلاول ہائوس ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر27؍ دسمبرکو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت بھی کی۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نواز شریف کی ہدایت پر کی، ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس امر پر مشاورت کی کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پر بضد کیوں ہے۔

تازہ ترین