وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کہتے ہیں کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔
مسیح برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ملک اورخصوصاً خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد دیتا ہوں۔
محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔
محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔