محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ایس پی سی ٹی ڈی اظہارشاہ کے مطابق لوئر دیر سے باجوڑ میں بارودی مواد اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے جبکہ دوگاڑیوں سے 350 کلو گرام ڈائنامائٹ اور 25 کلو گرام بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کاؤنٹر ٹیررِزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اظہارشاہ کے مطابق گاڑیوں میں سوار 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ایس پی اظہارشاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان اور برآمد ہونے والا بارودی مواد میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔