• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حسین احمد پارٹی سے اخراج کو ڈکٹیٹر شپ سے تعبیر دے دیا


جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پارٹی فیصلے پر ردعمل دے دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں حافظ حسین احمد نے جے یو آئی سے اپنے سمیت سینئر رہنماؤں کے اخراج کے فیصلے کو ڈکٹیٹرشپ سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بانی رہنماؤں کی رکنیت ڈکٹیٹرشپ سے ختم کی گئی ہے۔


سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دعویدار اپنی جماعتوں میں جمہوریت برداشت نہیں کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں کسی لیڈر کی شان کے خلاف بات کی جائے اس کی رکنیت ختم کردی جاتی ہے۔

تازہ ترین