• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر عباس رضوی نے ملک چھوڑنے کی وجوہات بتادیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی نے ملک سے باہر جانے کی وجوہات سے پردہ اُٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مجھے لگا کہ دباؤ بڑھ رہا ہے تو بہتر سمجھا کہ ملک سے باہر چلاجاؤں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات تھے، دباؤ بھی تھا، صورتحال اتنی زیادہ پیچیدہ تھی کہ مناسب سمجھا کہ ملک سے باہر چلا جاؤں۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ الزام کوئی کچھ بھی لگا سکتا ہے میرے خلاف کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی۔


ان کا کہنا تھا کہ میں درمیان میں پارٹی کے مشورے پر ہی وطن واپس آیا تھا اور پھر ان ہی کہنے پر واپس چلا گیا۔

حیدر عباس رضوی نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کی درستی ایم کیو ایم کے معاہدے کا پہلا نکتہ تھا، آج حکومتی سطح پر ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 9 نکاتی معاہدے میں ایک پر بھی عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا، پانچ فیصد مردم شماری کی پڑتال کا مطالبہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں تھا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ قبل از وقت مردم شماری ہو تو اس پر بات کی جاسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی تو تاریخ ہے کہ لولی پاپ دینے کی۔

تازہ ترین