• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری پر متحدہ کا مطالبہ جائز ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیوایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔

تازہ ترین