کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایچ ایف کی کانگریس کا اجلاس فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے، اجلاس رواں ماہ شیڈول تھا۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ کویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوِئے صوبائی ایسوسی ایشنز و پی ایچ ایف سے الحاق شدہ یونٹس کی مشاورت کے بعد پی ایچ ایف کانگریس اجلاس فروری میں منعقد کیا جائے گا۔