• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عام آدمی کیلئے سانس لینا بھی مشکل بنادیا، سراج الحق

لاہور، گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں نے عام آدمی کیلئے سانس لینا بھی مشکل بنادیا عمران خان کو یو نہیں رائٹ ٹرن کی ضرورت ہے، تربیت کیلئے پرائمری سکول میں داخلہ لیں۔22کروڑ عوام کا وزیراعظم کہتا ہے میری تربیت نہیں، عمران خان تربیت کیلئے کسی اچھے پرائمری سکول میں داخلہ لیں، ملک کا بیڑہ غرق نہ کریں، آپ کو لانے والوں نے آپ اور ملک کیساتھ زیادتی کی۔آپ کو یوٹرن کی نہیں، رائٹ ٹرن کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی آئے گی تو ملک کیلئے رائٹ ٹرن ہوگا۔حکمرانوں کو گھر بھجواکر رہیں گے۔ پی ڈی ایم بھی سٹیٹس کو کا حصہ اور نیلا پیلا اتحاد ہے اس لئے اسکا حصہ نہیں بنے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو ملک میں اسلامی نظام نافذکرینگے، صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے اسپورٹس سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے جماعت اسلامی کی مہنگائی، بیروزگاری اور سودی معیشت کیخلاف تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز ہو گیا۔ جلسے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل اور امیر گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین