• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند

دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک بند کردیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، سالم انٹرچینج۔موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ سوات موٹروے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک بند ہے۔

گوجرانوالہ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔

شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین