• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA پر یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں: غلام سرور خان


وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کہتے ہیں کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ 8 نئے طیارے پی آئی اے میں شامل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا، پی ڈی ایم بارگیننگ کے لیے پریشر بڑھا رہی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔


وزیرِ ہوا بازی کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندر ایک گروپ بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے شو آف ہینڈ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین