• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی نےاستعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نےاستعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

شہید محترمہ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی رہنما شرجیل میمن اور تیمور ٹالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے اور شہداء کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نےاستعفے قیادت کوجمع کرا دیئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزرا ء بیک ڈور سے آئے ہیں،ان وزراء کو اپنی نوکری کی فکر ہے،ان کاکہنا تھا کہ میں لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں، کرکٹ کھیلنے نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینیٹ، ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، اس میں حصہ اس لیے لینا ہے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔

تازہ ترین