• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائے مہربانی، میرے گھر کے باہر ہجوم نہ لگائیں، سلمان خان کی اپیل


بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مداحوں کو اپنے گھر کے باہر ہجوم لگانے سے روک دیا ہے۔

گھر کے باہر آویزاں ایک پوسٹر میں سلمان خان نے اپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ’برائے مہربانی، میرے گھر کے باہر ہجوم نہ لگائیں‘۔

سلمان خان جن کے لاکھوں مداح ہیں، اور وہ ان سے بہت محبت کرتے ہیں، نامور اداکار کے ہر جنم دن پر ان کے گھر باہر بڑی تعداد میں جمع ہوکر انہیں اپنے انداز میں مبارک باد دیتے ہیں۔

بالی ووڈ کے بھائی جان جو اتوار کو اپنا 55واں یوم پیدائش منارہے ہیں، اس بار وبائی مرض نے ان کے جنم دن کے رنگ بھی پھیکے کردیے ہیں۔


انہوں نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں اپنے زندگی کی خاص دن حوالے سے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی۔

انہوں نے اپنے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر گیلکسی کے باہر ایک پیغام آویزاں کیا ہے، جس میں مداحوں کو یہ خبر بھی دی ہے کہ میں اس گھر میں نہیں ہوں گا۔

سلمان خان نے مداحوں سے کہا کہ میرے جنم دن پر گیلکسی کے باہر جمع نہ ہوں، اپنے گھر پر رہیں اور کورونا وائرس کے ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

بالی ووڈ کے بھائی جان کے گھر کے باہر آویزاں اپیل میں کیا کہا گیا ہے؟

انہوں نے اپنے مداحوں سے پیغام میں کہاکہ ’میرے جنم دن پر پرستاروں نے مجھے جنون کی حد تک پیار دیا‘۔

سلمان خان نے اپیل میں مزید کہا کہ لیکن رواں سال میری آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ میرے گھر کے باہر ہجوم نہ لگائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں سماجی فاصلے کے اصول کو دیہان میں رکھیں۔

بالی ووڈ کے بھائی جان نے مداحوں سے کہاکہ ’ماسک پہنو، سینی ٹائز کرو، سماجی فاصلہ برقرار رکھو، میں اس وقت (اپنے گھر) گیلکسی میں نہیں ہوں۔

تازہ ترین