لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی ڈانسر اقرا خان نے الزام لگایا ہے کہ ایک ڈائریکٹر پروڈیوسر نے محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ان کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھیں۔
اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کو سبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماردی گئی تھیں۔
اقرا خان نے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کروایا، ملزم 5 جنوری تک ضمانت پر ہے۔
اسٹیج اداکارہ اقراء خان نے الزام لگایا کہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعد رُکنےکا کہتا، غیر اخلاقی حرکات اور مار پیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تھیٹرز پر کام کرنے سے روکتا تھا۔
اقراء خان نے یہ الزام بھی لگایا کہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے والی لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات معمول کاحصہ ہیں، لڑکیاں روزگار کی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹی گھر کی واحد کفیل ہے، آخر لڑکیاں عزت سے روزگار کیوں نہیں کما سکتیں۔
جیونیوز نے ڈائریکٹر، پروڈیوسر ملک نصیر احمد سے مؤقف لینے کے لئےبار بار رابطے کی کوشش کی مگر نہ ان کا فون اٹینڈ ہوا، نہ ہی میسجز کا جواب دیا۔