• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 13 سال ہوگئے


دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی اور مسلم دنیا کی پہلی سربراہ حکومت بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 13سال ہو گئے۔

پیپلز پارٹی نے برسی نے گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسے میں مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اور جے یو آئی( ف) کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں شرکت کرے گا تاہم مولانا فضل الرحمٰن جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔

بے نظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹوبیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔

تازہ ترین