• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 بنوں میں 3 جبکہ پارہ چنار میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4 ملی میٹر جبکہ ضلع کرم میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے جکبہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین