• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے بہت کام کرنا ہے ، پاکستان کو بنانا ہے، آصف زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے بے نظیر کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، ہم نے بہت کام کرنا ہے، پاکستان کو بنانا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ان سے پاکستان چل نہیں رہا اور ان سے چلے گا بھی نہیں یہ ملک چلانے والے نہيں، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں۔

آصف علی زردای نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے کوئی اور سوچ چاہیے، ان میں وہ سوچ نہيں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 27 ارب کی ایکسپورٹ پر چھوڑ کر آئے تھے، پاکستان اس سے نیچے آگيا، ان کا وقت تھوڑا ہے، یہ چل نہیں سکتے، یہ اپنے زور سے خود گریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا کہ یا تو ملک چلالو، یا نیب چلالو۔

سابق صدر نے کہا کہ آج کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی تھا۔

آصف  زرداری نے کہا کہ آپ تو آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حيثیت نہیں، جس طرح مشرف نے پہلے پارٹی بنائی تھی وہ ختم ہوگئی، اس طرح آپ کی یہ پارٹی بھی ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تم مانتے ہو کہ تم سے ملک نہيں چل رہا تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے، ہمارے دور میں عجیب عجیب تکلیفیں آئيں لیکن ہم نے ملک کو سنبھالا، آج بھی میری کوشش ہے کہ پورے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائيں۔

آصف زرداری نے کہا کہ کچھ ہم سے بھی سیکھ لو۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیا چیز ہے، ہم اسے نکال سکتے ہیں، ہمیں اپنا طریقہ بدلنا ہوگا، جیلیں بھرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

تازہ ترین