اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیںکہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ،پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے ‘کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی اورن لیگ ایک ہو گئے ہیں۔لاڑکانہ جلسے میں فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہاہے ۔ اتوار کوشاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کررے ہوئے کہاکہ ہندوستان نےسی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں‘ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے۔