کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیو سریاب پولیس نے میاں غنڈی ناکے پر تفتان سے آنیوالے کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات اور ایرانی قالین برآمد ہونے پر قبضے میں لے لئے۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب پولیس کے اہلکار گزشتہ شب میاں غنڈی ناکے پر چیکنگ کررہے تھے کہ اسی دوران تفتان سے آنیوالے ایک کنٹینر کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیورکنٹینر کچے میں چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے کنٹینر سے 48ٹن حشیش، 19ٹن ایرانی قالین برآمد ہونے پر قبضے میں لے لئے جبکہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔