3 جنوری کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے لیے روٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے، پی ڈی ایم ریلی کی تیاریوں کے لیے جے یو آئی ف کا اجلاس کل کو ہوگا۔
پی ڈی ایم کی ریلی کے لیے جاری کیے گئے روٹ کے مطابق ریلی کا آغاز نیشنل ہائی وے دریائےستلج سے ہوگا، ریلی بائی پاس چوک، نوازشریف اوورہیڈبرج اور ملتان روڈ سے گزرے گی۔
جاری کیے گئے روٹ کے مطابق ریلی بندرہ پُلی، ماڈل ٹاؤن سی چوک سے ہوتی ہوئی چوک سرائیکی پہنچے گی۔