مئیر اسلام آباد کا الیکشن دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار نے اپنے نام کر لیا، سابق میئر کے مستعفی ہونے کے بعد الیکشن کے انعقاد میں پیر عادل شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد کے خلاف برتری حاصل کی۔
اسلام آباد میں میئر کی نشست کے لیے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کرلی ۔
تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔
صبح نو سے شام 5 بجے تک 73 میں سے 69 ووٹرز نے حق راے دہی استعمال کیا۔ دن بھر مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ اور مخالف امیدوار ملک ساجد کے کیمپس میں سینئرپارٹی رہنماوں اورووٹرزنے ڈیرے ڈالے رکھے۔
سابق میئر شیخ انصر عزیز کے اکتوبر میں مستعفی ہونے کےباعث انتخابات منعقدکرائےگئے۔