• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کی مداحوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان کو ہیکرز نے سوشل میڈیا سے دور کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کے تجربے کے بعد اپنے مداحوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی۔

حال ہی میں سشمیتا سین کی بیٹی اور ارمیلا ماٹونڈکر کے بعد فرح خان شوبز سے تعلق رکھنے والی وہ شخصیت ہیں جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔


فرح نے بتایا کہ میرے انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹس شرپسندوں کی جانب ہیک کیے گئے، شوہر کی مدد سے میرا نسٹاگرام کا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے۔

فرح خان نے اپنا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد مداحوں کے نام پیغام جاری کیا، جس میں انہیں چوکنا رہنے کی تاکید بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر شریش کندرا کی بدولت میرا انسٹا گرام کا اکاونٹ ری اسٹور ہوا ہے اور میں تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے فکس ہونے کی منتظر ہوں۔

معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر نے مداحوں سے کہاکہ وہ کسی بھی غیر ضروری لنک نہ کھولیں اور نہ ہی ریپلائی کریں ایسا نہ ہوکہ آپ کا اکاونٹ بھی ہیک کرلیا جائے۔

تازہ ترین