• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار نے فلم کے معاوضے میں کتنے کروڑ کا اضافہ کیا؟

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ہر سال ایک فلم کرنے کے اپنے معاوضے میں کتنے کروڑ روپے کا اضافہ کررہے ہیں؟

ایک میڈیا رپورٹ نے اکشے کمار کے سالانہ بنیادوں پرفی فلم معاوضے میں اضافے کے راز سے اعداد و شمار کی بنیاد پر پردہ اٹھا دیا ہے۔

فلم بین یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اکشے کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں، وہ ہر فلم اور گزرتے سال کے ساتھ اپنی فیس میں اضافہ کرتے ہیں۔


اب جب کہ 2020ء تیزی سے اختتام کی طرف بڑھ رہا،  اس موقع پر انکشاف ہوا ہے کہ اکشے کمار نے اپنی 2021ء کی اور 2022ء کی ریلیز فلموں کا معاوضہ پروڈیوسرز کے سامنے رکھ دیا ہے۔

اکشے کمار نے ایسا فلمی دنیا میں اپنی ڈیمانڈ کے پیش نظر کیا ہے۔

بھارت کے ایک معروف پورٹل کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی 2021ء میں اپنی فلم کےلیے 135 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

حال ہی فلمی دنیا میں اپنی ڈیمانڈ کے پیش نظر اکشے کمار نے اپنی اداکاری کے معاوضے میں کئی کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی زیر گردش رہ چکی ہے کہ اداکار اپنے اپنے اچھے امیج، چہرے، لوگوں کو سینما ہالز کی طرف راغب کرنے، ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ چارجز کے حق میں بھی ہیں۔

اکشے کمار کی ٹیم کا بھی ماننا ہے کہ وہ اپنی اداکاری اور (نیک نامی) گڈول کے باعث 100 کروڑ سے زائد فی فلم پروجیکٹ کے حقدار ہیں۔

حال ہی میں ایک خبر یہ بھی آئی کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے فی فلم 99 کروڑ سے معاوضہ 108 کروڑ کردیا تھا جبکہ اب وہ فلم سائن کرنے کا معاوضہ 117 کروڑ تک لے رہے ہیں۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق ہر فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار اکشے کمار کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ سب جانتےہیں کہ اس کی فلم پر لگا پیسہ ڈوبے گا نہیں اور آمدن بھی اچھی رہے گی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نےانکشاف کیا تھا کہ میں اور اکشے کمار وہ اداکار ہیں ،جو ’ایوارڈ‘ سے زیادہ’ ریوارڈ‘( نقدی ستائش) پر یقین رکھتےہیں۔

تازہ ترین