پشاور(لیڈی رپورٹر) ٹریڈمارک رجسٹری پشاور ریجنل آفس فعال نہ ہونے کی وجہ سے جیوگرافیکل انڈیکیشن، کاپی رائٹ، پیکنگ، ڈیزائینگ اور دیگر مسائل خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کو درپیش ہیں اوروزارت پاکستان کامرس ڈویژن ٹریڈمارک رجسٹری پشاور آفس کو فعال کرے اور کاپی رائٹ کے کیسر کی پیروی صوبے میں یقینی بنائےان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرینیٹرسرتاج احمد خان نے وزارت پاکستان کامرس ڈویژن ٹریڈ مارک رجسٹری کے رجسٹر ارمحمد رفیق سے ملاقات میں کیا ۔سرتاج احمد خان نےکہاکہ ایف پی سی سی آئی ٹریڈمارک رجسٹری کے ریجنل آفس پشاور فعال کرنے میں ساتھ دے گا اور فیڈریشن ریجنل آفس پشاور ٹریڈمارک رجسٹری کو ٹیکینکل اسسٹنٹ، بزنس کمیونٹی کے مفاد کے لئے جلدایم او یو جلدسائن کرے گا۔ اور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبرپختونخوا پشاور اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے جس پر رجسٹرار ٹریڈمارک رجسٹری محمد رفیق کے جلد خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورکا دورہ کرنے اور ایف پی سی سی آئی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کرلیاہے جبکہ کاپی رائٹ کے کیسوں کی پیروی ایف پی سی سی آئی آفس پشاور میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیاہے۔