• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو قتل کررہی ہے، شاہ محمود، عالمی برادری اسیروں کی بگڑتی صحت کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (خبرایجنسیاں )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہے، انڈیا دنیا کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتا، وادی میں بھارتی گرفت بتدریج کمزور ہو رہی ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نےکہاہےکہ عالمی برادری اسیروں کی بگڑتی صحت کا نوٹس لے۔پیرکووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے اہم بیان میں کہاکہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں ، نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں ، لیکن اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ پاکستان نے کشمیری تنظیم ”دختران ملت“کی بانی رہنماء اور ’کشمیر کی آئرن لیڈی‘آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنمائوں کی مسلسل قید اور انکی صحت کی صورتحال پر شدید تشویش کرتے ہوئےعالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ ، آئی سی آر سی اور انسانی حقوق اور انسان دوست تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری رہنمائوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین