وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3520 ہوگئی ہے۔ صوبے میں مزید 1100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 13092 ٹیسٹ کیے بعد 1100 نئے کیسز سامنے آئے۔ 18 اموات کے کے بعد صوبے میں اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 13092 ٹیسٹ کئے گئے جس سے 1100 کیسز سامنے آئے جو موجودہ تشخیصی شرح کا 8.4 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2334330 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں213193 کیسز سسامنے آئے۔ ان میں سے 90 فیصد یعنی 191150 مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ کراچی سے 925، حیدرآباد میں 53، جیکب آباد 12، میرپورخاص اور سانگھڑ 11-11، مٹیاری 9، گھوٹکی 8، ٹھٹھہ 7، ٹنڈو الہیار 5، ٹنڈو محمد خان 4، عمرکوٹ اور سانگھڑ 3-3، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز 2-2، دادو، خیرپور، شہید بینظیر آباد، شکارپور اور سجاول سے 1-1 کیسز رپورٹ ہوا ہے۔