• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ کاریٹائرمنٹ سسٹم آن لائن کرنے کاافتتاح

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ آج اساتذہ کے لئے جس آن لائن سسٹم کا آغاز کر رہے ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ وحدت روڈ لاہور میں آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم برائے اساتذہ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھاپے میں لوگ اپنی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آتے دیکھ کر سسٹم کی پیچیدگیوں کی بدولت گھبرایا کرتے تھے مگر اب ان کا ریٹائرمنٹ ٹوٹیفکیشن اس قائم کردہ آن لائن سسٹم کی بدولت ان کو بغیر کسی اذیت سے گزرے گھر بیٹھے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سکول کھولنے کا فیصلہ 10 جنوری سے آگے لے جایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ معاملات کو ڈیجیٹائز کیا جائے ۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ رواں سال تبادلوں کے لئے تیار کئے جانے والے ای ٹرانسفر سسٹم پر 99526 اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں موصول ہوئیں اور ان میں سے 55838 کے اس آن لائن سسٹم کے تحت تبادلے ہوئے ۔
تازہ ترین