رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کل بلاول کے الفاظ اُن کی باڈی لینگویج سے مل نہیں رہے تھے، کل بلاول پپا کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم سے الگ ہوئے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان جعلی استعفوں کا کیا فائدہ، ہمت ہے تو استعفے دیں، عمران خان استعفے کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔
حلیم عادل نے کہا کہ بلاول نے کرپشن کا بم تعلیم، سڑکوں اور غریب بچوں پر چلوایا، اس کے علاوہ انہوں نے سول سرونٹ پر بھی کرپشن کا بم چلوایا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اُمور پر ڈائیلاگ کا راستہ کھلا ہوتا ہے، مولانا صاحب آپ کا کرپشن کا خواب کسی کو بھولنے نہیں دیں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کواسلام آباد سوچ سمجھ کر بھیجیں، مولانا اپنی خاطر معصوم بچوں کا خون شامل نہ کرلیں۔