رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اناڑی کو ملک پر مسلط کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، 2018 میں پنجاب میں عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا، 2018 کے انتخابات میں ووٹ کی عزت نہیں کی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج بھی ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتاہے، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، آج پاکستان کی معیشت اور گورننس تباہ ہو گئی ہے۔