نیب کی ٹیم خواجہ آصف کو لے کر لاہور پہنچ گئی، خواجہ آصف کو آج احتساب عدالت اسلام آباد میں راہداری ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
خواجہ آصف کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا ہے۔
نیب ٹیم نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب نے 23 دسمبر کو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، خواجہ آصف کو 29 دسمبر کو گرفتار کیا گیا۔