• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردینگے، شیخ رشید

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردینگے، شیخ رشید


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے آن لائن ویزے جاری ہوں گے‘16فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے ‘ اقامے لینے والے تمام منی لانڈررز ایکسپوز ہو گئے ہیںاس لئے سیاسی انتقام کا واویلا کررہے ہیں ‘ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں جس نے بات کرنی ہے آ جائے۔

پیپلزپارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی جبکہ مشیر پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے پر نوازشریف کا انگلینڈ میں رہناغیر قانونی ہوجائے گا۔

ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں ‘نواز شریف کو عدالت کی دی ہوئی سزا پوری کرنی ہے‘اگر مریم کے ابا بہادر ہیں تو پھر انہیں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے پرانے سیکٹرز کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کم آمدن والے اور مزدور طبقہ کیلئے ایف۔13 سیکٹر میں رہائشی سہولیات اور فلیٹس فراہم کئے جائیں گے۔

2 مارچ کو اس منصوبہ کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ ایف سکس اور ایف سیون کی کچی آبادیوں کیلئے آئی نائن اور فراش ٹائون میں فلیٹس اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘ اسلام آباد میں 240 پارکس کو دو ماہ کے اندر بحال کیا جائے گا اور ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی‘ وزارت داخلہ یکم جنوری سے افغانستان اور چین سمیت مختلف ممالک کیلئے آن لائن ویزا شروع کرے گی۔

تازہ ترین