• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات جمع

قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے جن میں مسلم لیگ( ن) کے امیدوار بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

این اے 75 سیالکوٹ کی نشست مسلم لیگ ن کے سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے اور پی پی 51 گوجرانوالہ کی نشست مسلم لیگ( ن) کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

امیدوار 20 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 21 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ ان دو حلقوں میں پولنگ 19فروری کو ہوگی۔ 

تازہ ترین