• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: نساسک کے دعوئوں کےباوجود صفائی ستھرائی کا نظام بحال نہ ہوسکا

سکھر(بیورو رپورٹ) محکمہ نساسک تمام تر دعوؤں اور اعلانات کے باوجود سکھرشہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی تاحال  جمع رہنے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سکھرشہر کے اہم ترین علاقے مینارہ روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کے رہائشی افراد خاص طور پر جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے وقت مسجد آنے  والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سڑک پر متعدد سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر ، گرلز ، بوائز اسکول اور کالج  ہیں۔ ان دفاتر میں کام کرنے والے افسران وملازمین اسکولوں وکالجوں میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کو بھی سیوریج کے پانی کی موجودگی کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد مرتبہ محکمہ نساسک کو سیوریج کا پانی جمع ہونے کی شکایات کی ہیں لیکن کوئی بھی شکایات سننے کو تیار نہیں اور نہ ہی علاقے میں محکمہ نساسک کا عملہ کام کرتا دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سیوریج کے پانی اور گندگی کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
تازہ ترین