سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صوبائی مستحب پنجاب کے حکم پر طالبہ کو ہاسٹل واجبات واپس مل گئے۔ایڈوئزز ٹو صوبائی مستحب پنجاب ڈاکٹر اعجاز پر ویز نے بتایا کہ صبا بانو سکنہ بھیگووالہ نے درخواست دی کہ وہ نجی یونیورسٹی میں ڈی فارمیسی کی طالبہ تھی اور کمزور مالی حالت کی وجہ سے دوسرے سال کی تعلیم جاری نہ رکھ سکی اس لئے اس نے یونیورسٹی سے اپنے ہاسٹل واجبات 20ہزار واپس مانگنے مگر انہوں نے نہ دئیے جس پر صوبائی مستحب پنجاب نے حکم دیا کہ طالبہ کو ایڈونس ہاسٹل فیس کی ادائیگی کی جائے تو یونیورسٹی نے چیک نمبر 2284784659جاری کر دیا۔