اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے زیراہتمام 3جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، یوسف رضا گیلانی ان مظاہروں میں شرکت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ 6 جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا جس کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 جنوری لورالائی، 16 جنوری کو تھرپارکر میں مظاہرہ ہوگا۔ 23 جنوری سرگودھا، 30 جنوری سیالکوٹ، 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔