شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )پنجاب انفارمیشن کمیشن نے محکمہ سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویژن شیخوپورہ کے ایکسئن سلیم بھٹی کے خلاف پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انہیں 27اپریل کو شنوائی کیلئے طلب کرلیا ہے کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیم بھٹی کو شہری شفیق کو پنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت مطلوبہ انفارمیشن مہیا کرنے کیلئے 14یوم کی مہلت دی گئی تھی مگر انہوں نے یہ انفارمیشن مہیا نہیں کی