آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
آئی جی کے پی کے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم مولوی شفیق بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ اقلتیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں ٹیری میں ہندوؤں کے مندر کی توسیع کے خلاف مشتعل مظاہرین نے گزشتہ روز مندر کی عمارت کو توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی تھی۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مندر میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، یہ ہندوؤں کی سمادھی نہیں بلکہ کسی مسلمان کی قبر ہے۔
اس سلسلے میں جب رابطہ کیا گیا تو ہندوؤں کے پنڈت تنویر چند نے بتایا کہ ٹیری کے مقام پر 1919 میں دیویا جیان دیواس جو کہ یہاں آکر فوت ہو گئے تھے ان کی سمادھی بنا دی گئی تھی۔