وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو خطے میں امن و استحکام کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی اور چین کی داخلی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے، بدلتے عالمی منظر نامے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک چین تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چین کے صدر کے جلد دورہ پاکستان کے خواہش مند ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوتوا پر عمل پیرا مودی سرکار خطے کا امن و استحکام شدید خطرات سے دوچار کررہی ہے۔