• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک چین تعاون ناگزیر ہے، شاہ محمود

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک چین تعاون ناگزیر ہے، شاہ محمود 


اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تیزی سے بدلتے عالمی منظر نامے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیر ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، کرونا وبائی لہر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا‘یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شاہ محمودنے کہا کہ ، دونوں ممالک کی قیادت پاکستان چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے‘کرونا وبا کی روک تھام اور کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے چین کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

تازہ ترین