• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں کہہ سکتے کہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے: شفقت محمود


وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مارچ سے ستمبر کے وسط تک تعلیمی ادارے بند رہے، پھر دوبارہ بند کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، تاہم ہم نے مختلف طریقے اپنائے اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بھی آ گئی ہے، جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وزارتِ صحت کی ایڈوائس پر ہو گا، 4 جنوری کو وزارتِ صحت سے ایڈوائس لے کر فیصلہ کریں گے۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ 2021ء میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کریں گے، سرکاری، نجی اور مدارس اسکولوں میں یکساں نظامِ تعلیم نافذ ہو گا۔

تازہ ترین