• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طالبہ کی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے حوالے سے دی گئی تجویز پر تصحیح کر ڈالی۔

ٹوئٹر پر نور نامی صارف نے شفقت محمود کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’سر براہِ مہربانی پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہ ہماری دن رات کی محنت ہے۔‘

اس پر شفقت محمود نے جواب دیا کہ مجھے اس معاملے پر بے شمار کالز اور ای میل موصول ہورہی ہیں، لیکن یہاں میں آپ کی یہ درستگی کرتا چلوں کہ پی ایم سی کا معاملہ وزارت صحت سے منسلک ہے۔


انہوں نے طالبہ کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے پر نظر ثانی کی جانی چاہئے لیکن وزارت تعلیم کا ان دونوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی سرگرمیوں اور ملک میں تعلیمی اقدامات سے متعلق تجاویز مانگی تھیں۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہم نے اب تک تعلیم کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ’یکساں تعلیمی نظام‘ سر فہرست ہے۔

شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تمام صارفین سے بھی تجاویز مانگیں اور کہا کہ وہ یہاں دیئے گئے مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تازہ ترین