• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 آٹا چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کا سال تھا، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 2020 کا سال عوام کا آٹا چینی، بجلی، گیس دوائی چوری کا سال تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2018 میں ”تباہی کا سونامی“ لایا گیا جبکہ 2021 اسکی ”تباہی“  کا سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا 2020 میں عوام کو نوکریاں اور ریلیف دینے کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا، عمران صاحب کا تبدیلی کا سال بدترین تباہی، بربادی، مہنگائی، بےامنی، بدخبری، بدحالی کا سال ثابت ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2020 عمران صاحب کے لیے نفع مند نکلا کیونکہ انہوں نے غیر قانونی گھر ریگولرائز اور زمان پارک کا گھر دوبارہ تعمیر کرالیا۔

2020 عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کےلیے خوب کمائی کا سال تھا، 2020 عمران صاحب اور اے ٹی ایمز کے لیے سنہری سال تھا جس میں اربوں روپے قوم سے لوٹ لیے گئے اور نیب فیس دیکھتا رہا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2020 میں بھی عوام کو 1 کروڑمیں سے ایک نئی نوکری اور 50 لاکھ میں سے ایک گھر نہ مل سکا، 2020پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کے لیے ناقابل تلافی نقصان کاباعث رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق اور کرپٹ جعلی حکومت کشمیر کے لیے کچھ نہ کرسکی۔

تازہ ترین